10 اکتوبر 2012 - 20:30

سعودی عرب میں غربت سے تنگ آئے ہوئے جوانوں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

ابنا: سعودی اخبار الوئام نے رپورٹ دی ہے کہ غربت نے مزید دوجوانوں کی جانیں لے لی ہیں ۔ اس اخبار کے مطابق ان جوانوں نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کی ہے ۔ ریاض کے شمال میں واقع بریدہ گاؤں کے ایک جوان نے غربت سے تنگ آکر خود کو پھانسی لگالی جب کہ ایک تیس سالہ جوان نے حائل علاقے میں غربت اور قرض کی وجہ سے خود کشی کرلی ۔ سعودی عرب میں خودکشی کے واقعات ایسے عالم میں ہورہے ہيں جب کہ سعودی عوام آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے اپنی ناراضگي کا اظہار کررہے ہیں ۔ سعودی عرب کے عوام آل سعود کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں مذہبی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی تعصب ختم کیا جائے۔ یاد رہے سعودی عرب ایسے عالم میں شام میں سرگرم عمل دہشتگردوی کی مالی حمایت کررہا ہے کہ سعودی جوان بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر اپنی زندگي ختم کرنے کے درپئے ہوچکے ہیں۔ادھر العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری جاری ہے ۔ سعودی کارندوں نے گذشتہ روز سعودی عرب کے شاعر اور انسانی حقوق کارکن عادل اللباد کو گرفتار کرلیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی کارندے گرفتار شدہ افراد کے رشتہ داروں کو بھی ضمانت جمع کرانے کے موقع پر گرفتار کرلیتے ہیں اور یہ اقدام سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب شام کے دہشتگرودں کو سیکڑوں ملین ڈالر دے چکا ہے جو شام کے عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

.....

/169